سپر سٹار ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر 26سال کی عمر میں جاں بحق

05:27 PM, 24 Aug, 2017

واشنگٹن : ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار ریسلر ڈلاس بگ کنٹری اپنے مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے ٗ ان کی عمر صرف 26سال تھی جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت کی وجہ سانس کی نالی میں کھانا جانے سے ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار ریسلرز جو بگ کنٹری کے نام سے مشہور  تھے اور ان کی گرل فرینڈ بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کی سپرسٹار ڈینا بروک ہیں ٗ سانس کی نالی میں کھانے پھنس جانے کی وجہ سے اپنی رہائش گاہ فلوریڈا میں وفات پا گئے ٗ 26سالہ سٹار ریسلر کے دوست کے مطابق انہوں نے چند لمحے قبل ہی ان سے بات کی تھی ۔ ان کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے

ان کی گرل فرینڈ نے بتایا کہ  آخری بار کال کے وقت  وہ کھانا بنانے لگے تھے اور جو آخری الفاظ انہوں نے بولے وہ یہ تھے کہ میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں۔ خدا حافظ

مزیدخبریں