کراچی : محمد یوسف المعروف ٹھیلے والا جس نے آج خود کو رینجرز کے حوالے کیا ہے ایم کیو ایم کا ایک خطرناک دہشت گرد ہے
تفصیلات کے مطابق محمد یوسف ٹھیلے والا ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اس کا میڈیا پر پہلی بار اس وقت نام سنا گیا جب ایم کیو ایم لندن کے حوالے سے اس پر دہشت گردی کے مبینہ الزامات عائد کئے گئے۔ جب ایم کیو ایم اور الطاف حسین عتاب کا شکار ہوئے تو محمد یوسف منظر عام سے غائب ہو گیا جس کے بعد اس کے حوالے سے یہ خبریں آنا شروع ہوئیں کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اصل میں اسے ایم کیو ایم لندن کی طرف سے جان کا خطرہ تھا جس کی بنیاد بنا کر اس نے آج خود کو رینجرز کراچی کے حوالے کر دیا