اسد جونیجو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

04:15 PM, 24 Aug, 2017

لاہور: ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے بیٹے اسد خان جونیجو نے نواز شریف سے آج رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسد جونیجو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔  اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا محمد خان جونیجو مرحوم کی سیاسی خدمات قابل ستائش ہیں۔ مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں صوبہ سندھ میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں کیونکہ جب بھی میں سندھ گیا وہاں کی عوام نے بہت پیار اور احترام دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ سندھ پاکستان کی دیگر اکائیوں کی طرح انہیں بہت عزیز ہے جبکہ سندھ صوفیوں اور قلندروں کی سر زمین ہے۔

اسد جونیجو نے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام، مسلم لیگ ن کے استحکام سے وابستہ ہے کیونکہ نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سالمیت کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا اہل سندھ اجتمائی مسائل کے حل کے لئے امید بھری نظروں سے نواز شریف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

اسد جونیجو نے اس موقع پر میاں نوازشریف کو سندھ آمد کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ اس ملاقات کے دوران گورنرسندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں