ہیما مالنی روسی ٹاک شو میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں

03:17 PM, 24 Aug, 2017

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ ہیما مالنی ہیما مالنی روسی ٹاک شو میں شرکت کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں ۔
ہیما مالنی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ بہت بڑی اعزاز کی بات ہے کہ وہ روسی ٹاک شو میں بطورپہلی بالی ووڈ اداکارہ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ"مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ روس کے لوگ مجھے بہت پسند کرتے ہیں اور روس میں میری فلم " سیتا اور گیتا" کو آج تک بہت پسند کیا جا تا ہے۔
ہیما مالنی نےمزید یہ بھی کہا کہ روس میں لوگوں نے میرا بہت گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ لوگوں نے نہ صرف مجھے پھو لوں کے گلدستے پیش کیے بلکہ روس کی سٹرکوں پر میرے انتظار کے لیے عوام کا رش قابل د ید تھا۔

مزیدخبریں