ریاض:سعودی شہر مکہ المکرمہ میں حج سے پہلے عسکری قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔ شاہ سلمان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ فوجیوں نے شاہ سلمان کے نام کی فارمیشن بنا کر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق مسلمانوں کے سب سے بڑے اجتماع حج کیلئے لاکھوں عازمین اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔ حج سے پہلے مکہ مکرمہ میں عسکری قوت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
سعودی فرماں روا شاہ سلمان، وزیرداخلہ محمد بن نائف اور دیگر اہم عہدیداروں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ سعودی سپیشل فورسز اور اینٹی ٹیررازم فورسز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ٹینکوں اور ملٹری گاڑیوں کی نمائش بھی کی گئی۔ سعودی فورسز نے شاہ سلمان کے نام کی خصوصی فارمیشن بنا کر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔