حنا خان نے اپنےدیرینہ دوست کے بارے میں اہم انکشافات کر دئیے 

11:42 AM, 24 Aug, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ حنا خان اور روکی جیسوال کے درمیان دوستی ہے یا کچھ اور یہ معمہ گزشتہ کچھ عر صے زیر بحث تھا۔ آخر کار معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے اور جیسوال کے درمیان" دوستی سے کچھ زیادہ" کی خبروں کی تردید کر دی ہے،اور  جیسوال کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں اہم انکشافات کر دئیے ہیں۔


حنا خان نے بھارتی میڈیا سے بات کر تے ہوئے بتا یا کہ "میرے اور جیسوال کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ اور نہیں ہے گو کہ جیسوال میرے دوست سے کچھ زیادہ ہیں لیکن ابھی ہمارے درمیان کوئی باہمی رشتہ قائم نہیں ہوا"۔


انہوں نے مزید یہ بھی کہا جب ہم دونوں ایک ہونے کا ارادہ کریں گے تو اسکاباضابطہ اعلان کریں گےاور  اپنے چاہنے والوں سے یہ خبر ضرور شئیر کریں گے۔

مزیدخبریں