دنیا کی دوسری بڑی نجی آئل کمپنی ''ٹریفیگیورا ایڈمور'' کی پاکستان میں سرپرائز انٹری

11:29 AM, 24 Aug, 2017

کراچی: بڑی خوشخری،دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کی آمد نے سب کو حیران کر دیا ،تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی نجی آئل ٹریڈنگ کمپنی ٹریفیگیورا نے پاکستان میں سرپرائز انٹری دیدی جسے ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمور عامر چشتی کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں قائم ٹریفیگیورا ایڈمور تیل کمپنی کے 51 فیصد شیئرز خریدے گی۔

عامر چشتی نے بتایا کہ 471 پمپس کی ایڈمور کمپنی کی فروخت کا حجم تقریباً 40 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط 26 اگست کو ہوں گے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین نے کمپنی کی پاکستان ا?مد کو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالٹکس کے پاکستان سے جانے کے بعدیہ بڑی عالمی تیل کمپنی کی اہم آمد ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں