چکوال: ذوالفقار علی برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

چکوال: ذوالفقار علی برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

چکوال: وارڈ نمبر ایک چکوال شہر سے ذوالفقار علی نے سینئر نائب صدر شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اپنی برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی انتھک محنت کے نتیجے میں وہ دن دور نہیں جب کم کرپشن سے پاک نئے پاکستان کی فضا میں سانس لیں گے۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی سیاسی پارٹیوں کے متعدد اہم  رہنما تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں