"کون بنے گا کروڑ پتی 9"میں بڑی تبدیلیاں

11:07 AM, 24 Aug, 2017

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نا مور اداکار امیتابھ بچن ا یک بار بھر چھوٹے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیارہیں ۔ ہر دل عزیز شو "کون بنے گاکروڑ پتی" ایک بار پھر منظر عام پر آئے گاجس کی میزبانی امیتابھ بچن کریں گے۔

مگر "شو "کے ہدایتکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ شائقین کے لیےاس سیزن کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسے کہ نارمل کال کی جگہ حریف اپنے دوستوں کو ویڈیو کال کریں گے۔نہ صرف حریف اپنی مدد کے لیے کسی رشتہ دار کو لا سکتا ہے بلکہ ا یکسپر ٹ ایڈوائس بھی حریف کا کوئی بھی قابل اعتماد دوست دے گا۔


معروف اداکار امیتا بھ بچن نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ "کون بنے گاکروڑ پتی" سےلوگوں کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی میں واضح تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں۔انہوں نےمزید یہ بھی  کہا کہ شو کے ذریعے لوگوں کے خواب پورے کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شو 30۔ 35قسطوں پر مشتمل ہو گا۔

مزیدخبریں