اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ حکومت کو امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیوں کا جواب دینا چاہئیے ، ہماری حکومت ہوتی تو ہم ابھی تک امریکا کو جواب دے چکے ہوتے ۔
سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکا سے بڑے پیمانے پر رابطوں کی ضرورت ہے ،حکومت نے امریکاسے رابطے جاری رکھے ہوتے تو بات یہاں تک نہ پہنچتی ، قومی مفاد میں جو چیزیں ہیں وہ کرلینی چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیوں کا جواب دینا چاہئیے ، پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو ہم اب تک امریکا کو جواب دے چکے ہوتے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔