انقرہ : امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس ملاقات میں شام اور عراق کے بحران سمیت علاقائی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جیمزمیٹس اورطیب اردوآن کی اس ملاقات میں عراق کے کے شمالی حصے میں کردوں کی طرف سے آزادی کے سوال پر ایک ریفرنڈم کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ یہ ریفرنڈم آئندہ ماہ کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ تین ملکوں کے دورے پر ہیں۔ وہ اردن کا دورہ مکمل کر کے آج ترکی پہنچے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں