رنویر سے کم معاوضہ ملنے پرشاہد کپور سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض

رنویر سے کم معاوضہ ملنے پرشاہد کپور سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض

ممبئی: بالی وڈ اسٹار شاہد کپور فلم ’’پدماوتی‘‘ کے لیے نوجوان اداکار رنویر سنگھ سے کم معاوضہ ملنے پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض ہو گئے۔ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ایک اور تاریخی فلم ’’پدماوتی‘‘بنا رہے ہیں جس میں شاہد کپور، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ کے دوران 2 بار انتہا پسندوں کی جانب سے سیٹ پر حملے کیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ فلم میں شاہد کپور راجہ راول رتن سنگھ ، دپیکا رانی پدمنی اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کا کردار نبھائیں گے لیکن اہم کردار کے باوجود شاہد کپور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور فلم ’’پدماوتی‘‘ کے لیے نوجوان اداکار رنویر سنگھ سے کم معاوضہ دینے پر ناراض ہیں جب کہ فلم میں دپیکا اور شاہد کپور کو مجموعی طور پر 10 کروڑ اور رنویر کو 13 کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے جس پر شاہد متعدد بار ہدایت کار سے ناراضی کا اظہار کر چکے ہیں۔ فلم ’’پدماوتی‘‘ رواں سال نومبر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں