پاکستان بھارت کوکشیدگی ختم کرنےکےلیےمل کربیٹھنےکی ضرورت ہے،ترجمان

پاکستان بھارت کوکشیدگی ختم کرنےکےلیےمل کربیٹھنےکی ضرورت ہے،ترجمان

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کوکشیدگی ختم کرنےکیلئے مل کربیٹھنےکی ضرورت ہے اور ہم پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ترجمان محکمہ خارجہ ہیڈر نوئرٹ نے کہا کہ کشمیرپرامریکاکی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ پہلے کی طرح ہی اپنائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اہم پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو ڈومور کا مطالبہ کر دیا تھا ۔جس کے بعد صورت حال یکسر بدل گئی ہے ۔

اسی صورت حال میں پاکستان نے بھی حکمت عملی اپنا لی ہے ۔تاہم امریکہ کی طرف سے اس پالیسی کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیڈر نوئرٹ نے اپناتازہ بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑلگانےسے متعلق پاکستان سے بات نہیں ہوئی اورخطے میں استحکام کیلئے پاکستان کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے
بھارت کے کردار کے بارے میں بات کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا کردار مدد گار ہے۔اس نے افغانستان کو ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز فراہم کیے۔2001سے بھارت افغانستان میں 3ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔

ہیدر نوئرٹ نے کہاافغانستان میں فوجوں کی تعداد میں اضافہ پینٹا گون نے کرنا ہے۔جبکہ روس کا طالبان کو ہتھیار فراہم کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔افغانستان میں سفارتی کوششوں سےسیاسی حل کی جانب جایا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.