لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور پنجاب کی ترجمان وزیر، مریم اورنگزیب کی گاڑی ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آنے والے حادثے میں متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ مریم اورنگزیب کے ہمراہ اُن کی والدہ اور رکن قومی اسمبلی، طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مریم اورنگزیب کو معمولی چوٹ آئی ہے، جبکہ دیگر افراد محفوظ رہے۔
پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مریم اورنگزیب کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔