ممبئی:اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے بھارتی صنعتکار گوتم اڈانی کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والی ایک مبینہ سازش کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ دعویٰ سپٹنک انڈیا نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خود موساد کو یہ ہدایت دی کہ وہ اڈانی کے خلاف لگنے والے ہنڈن برگ الزامات کی جانچ کریں۔ ان الزامات سے اڈانی گروپ کو بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
موساد نے امریکہ میں مقیم کانگریسی رہنما سم پترودا کے کمپیوٹرز کو ہیک کیا، اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ بھارتی اپوزیشن رہنما اس سازش میں کہاں تک شامل تھے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں ایک عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہوا، جس میں صحافی، وکلا، سیاستدان اور امریکی تنظیمیں شامل تھیں۔ موساد کے مطابق یہ سب لوگ اڈانی کو بدنام کرنے کی مہم میں شامل تھے تاکہ بھارت اسرائیل بندرگاہ معاہدے کو نقصان پہنچایا جا سکے۔