ملک میں سونے کی قیمت مستحکم، فی تولہ 3 لاکھ 52 ہزار پر برقرار

05:38 PM, 24 Apr, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی، اور گزشتہ روز کی بڑی کمی کے بعد سونے کے نرخ مستحکم رہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے پر مستحکم ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3338 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد آج مارکیٹ میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں