اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ اگر بھارت نے مہم جوئی کی تو ہم تیار ہیں کوئی شک میں نہ رہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان دنیامیں سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنا۔ہمارے پاس دہشت گردی کی سب سے بڑی گواہی کلبھوشن ہے۔
بھارت کا ایک کمیشنڈ افسر دہشت گردی کےالزام میں ہمارے پاس قید ہے۔بی ایل اے، ٹی ٹی پی کے سپانسر انڈیا میں موجود ہیں۔بی ایل اے کھلم کھلا بھارت کے ساتھ تعلقات کا اظہار کرتی ہے۔