واہگہ بارڈر، فضائی حدود، بھارت سے ہر قسم کی تجارت فوری بند،شملہ معاہدہ معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں:اسحاق ڈار

04:50 PM, 24 Apr, 2025

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہنا ہےکہ  پاکستان کےحصےکاپانی روکا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائےگا۔ہم کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،بھارت کو اس کی زبان میں ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کا کہنا ہے بھارتی شہریوں کو48گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے،بھارتی سکیورٹی اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے کسی بھارتی ایئرلائن کو پاکستانی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ان کاکہنا تھا کہا  بھارتی ملکیت یا بھارتی سےآپریٹ ایئرلائن کا پاکستانی فضائی حدود میں داخلہ بند ہے۔واہگہ بارڈر، فضائی حدود، بھارت سے ہر قسم کی تجارت فوری بند۔شملہ معاہدہ معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں