اسلام آباد: سماجی رہنما اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں جن پر عالمی برادری کو فوری ردعمل دینا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کی مودی حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کی روایات امن و مہمان نوازی پر مبنی ہیں اور کبھی کسی سیاح یا مہمان کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ مشعال ملک نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی اقدامات کے خلاف سخت مؤقف اپنائیں۔