چین میں 10 جی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کا آغاز

چین میں 10 جی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کا آغاز

بیجنگ: چین نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی کے میدان میں سبقت لیتے ہوئے دنیا کی تیز ترین 10 جی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، اس انٹرنیٹ سروس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9,934 میگا بائٹس فی سیکنڈ جبکہ اپ لوڈ اسپیڈ 1,008 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قدر تیز رفتار انٹرنیٹ کی مدد سے تقریباً 20 جی بی کی فل لینتھ فور کے فلم صرف 20 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، جو ایک انقلابی قدم ہے۔ یہ سروس صارفین کے ساتھ ساتھ ان شعبوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی جہاں تیز رفتار اور قابلِ اعتماد ڈیٹا کنیکشن کی ضرورت ہوتی ہے، جیسا کہ ٹیلی میڈیسن، ریموٹ ایجوکیشن، جدید زراعت اور صنعتی آٹومیشن وغیرہ شامل ہیں ۔

چینی حکام کے مطابق یہ ترقی ملک کی ڈیجیٹل حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس میں براڈ بینڈ تک رسائی میں اضافہ، کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور مصنوعی ذہانت و سمارٹ ڈیوائسز کے فروغ کے لیے جدید نیٹ ورکس کی تیاری شامل ہے۔

یہ ٹیکنالوجی نہ صرف چین کو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی دوڑ میں نمایاں مقام دلائے گی بلکہ ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی ایک ماڈل ثابت ہو سکتی ہے۔ تاحال اس نئی سروس کے لیے قیمتوں یا سبسکرپشن ماڈل کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں