سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی: واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کرنے کی سفارش ، اعلامیہ جاری

03:51 PM, 24 Apr, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بھرپور قومی طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق، قومی سلامتی کمیٹی نے واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت  قرار دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی، سرحدی کشیدگی، اور بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر غور کرتے ہوئے سفارتی، سیاسی اور دفاعی سطح پر مؤثر ردعمل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

مزیدخبریں