کراچی:انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے حتمی چالان جمع کرا دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔
ایف آئی اے حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ارمغان اور اُس کے والد کامران ایک بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک سے منسلک ہیں،
اسی دوران عدالت میں ایک علیحدہ مقدمے میں بھی سماعت ہوئی، جس میں ارمغان پر غیرقانونی کال سینٹر چلانے کا الزام عائد کیا گیا۔ ایف آئی اے نے اس مقدمے کے لیے ریمانڈ کی این او سی حاصل کرلی ہے۔