لاہور:پنجاب حکومت نے عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مسلسل نگرانی کے لیے ان پر ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق 1500 ٹریکنگ بینڈز قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو 500، سی ٹی ڈی کو 900، اور پیرول ڈیپارٹمنٹ کو 100 بینڈز دیے جائیں گے۔مزید برآں، جدید مائیکرو ٹریکنگ چپس درآمد کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
پنجاب میں عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول افراد پر ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کا فیصلہ
