لاہور : پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں آج ایک اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ رات 8 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں، جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی اور دو میں شکست کا سامنا کیا۔ اس وقت قلندرز کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس ہیں اور ٹیم ٹاپ 4 میں جگہ بنانے کے لیے پراعتماد ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کی کارکردگی کچھ مایوس کن رہی ہے۔ زلمی نے بھی چار میچز کھیلے ہیں، لیکن صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی، جبکہ تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔