پنجاب میں گرمی کی شدت برقرار ، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

 پنجاب میں گرمی کی شدت برقرار ، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہواؤں کی واپسی سے ہیٹ ویو کی شدت ختم ہو گئی ہے، اور آج شام تک ہوائیں مکمل بحال ہونے کی امید ہے۔ شہر میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوائیں جنوب مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ادھر پنجاب میں گرمی کی شدت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں ہیٹ ویو جاری ہے، اور درجہ حرارت اپریل کے آخر تک 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ چولستان کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔