پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

11:32 AM, 24 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کھلتے ہی تیزی سے گراوٹ آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد انڈیکس 114,661 پوائنٹس پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا تھا، اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1204 پوائنٹس کم ہو کر 117,226 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر تھوڑا سا مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 3 پیسے بڑھ کر 280.97 روپے سے 281 روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں