دھونس اور دباؤ سے تجارتی معاہدہ ممکن نہیں، چین کا امریکہ کو دوٹوک جواب

11:14 AM, 24 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی معاہدے زبردستی یا دھمکیوں سے نہیں بلکہ باہمی احترام اور بات چیت سے ہوتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین پر کسی بھی قسم کا دباؤ کام نہیں کرے گا، اگر امریکہ واقعی معاملات کو حل کرنا چاہتا ہے تو اُسے ہوش مندی اور سنجیدگی سے کام لینا ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب دونوں ممالک برابری کی بنیاد پر اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔

مزیدخبریں