نیوجرسی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 11 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر، ہزاروں مکینوں کا انخلاء

نیوجرسی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 11 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر، ہزاروں مکینوں کا انخلاء

نیوجرسی : امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ نے 11 ہزار ایکڑ رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زمین جل کر خاک ہو گئی۔ نیوجرسی کے علاقے میں آگ کے پھیلاؤ کے بعد قریبی علاقے کی بجلی بند کر دی گئی ہے، جس سے 25 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

نیوجرسی کی اوشین کاؤنٹی میں لگنے والی اس آگ کے باعث 3 ہزار سے زائد مکینوں کو ان کے گھروں سے منتقل کرنا پڑا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کام جاری ہیں، تاہم اب تک صرف 10 فیصد علاقے پر قابو پایا جا سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق 13 سو سے زائد عمارتوں کے آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے، اور صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں