ہمارے خطے میں بڑی طاقتوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے،  اپنے مفادات کے تحفظ کےلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ضرور جمع ہونا چاہیے: خواجہ آصف 

10:34 PM, 24 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہے کہ   ہمارے خطے میں بےامنی ہے، یہاں بڑی طاقتوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے، ہمیں اپنے مفادات کے تحفظ کےلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ضرور جمع ہونا چاہیے۔خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   ہمارے خطے میں بےامنی ہے، یہاں بڑی طاقتوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے، ہمیں اپنے مفادات کے تحفظ کےلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ضرور جمع ہونا چاہیے۔
 ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔اس صورتحال میں ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی، تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کی ایک لمبی چوڑی تاریخ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر چاہتے تھے وہ ایک بڑا جلسہ کریں، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بعض چیزیں ہم ارینج نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورے سے اگر کسی کو بھی درد یا تکلیف ہو تو اس کی کوئی اہمیت نہیں، دراصل پاکستان کے عوام کی تکالیف کا مداوا ہونا چاہیے۔ یہ حکومت ایک سال کے اندر پاکستان میں نمایاں تبدیلی لے کر آئے گی، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے راستے نکل آئیں گے۔ منصوبہ تکمیل کے مراحل عبور کر لے گا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب طالبان نے کابل فتح کیا تو میں نے ٹویٹ کیا تھا، جس میں کہا تھا طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے، میں آج بھی اپنے اس ٹوئٹ پر قائم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی کابل میں فتح کی آج بھی تعریف بنتی ہے، جن لوگوں کے پیچھے دولت مند ممالک نہیں، انہوں نے سپر پاور کو شکست دی، وہ ایک مظلوم کی فتح تھی، جس کی میں نے تعریف کی۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کی حمایت کرنا پاکستان کا فرض ہے، جو نسل کشی آج کل غزہ میں ہو رہی ہے، دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

مزیدخبریں