کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا،جب بھی کوئی سیریز شروع کرتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ سیریز جیتیں:بابر اعظم

08:00 PM, 24 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ   جب بھی کوئی سیریز شروع کرتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ سیریز جیتیں۔ہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے   میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ  جب بھی کوئی سیریز شروع کرتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ سیریز جیتیں۔ہمارا پورا فوکس ورلڈکپ پر ہے۔


انہوں نے کہاکہ   میں کسی کی باتوں میں آکر اپنا پلان تبدیل نہیں کرتا، جو اپنا پلان بنایا ہو اسی پر رہتا ہوں۔ پہلے بہت کرکٹ ہوئی جس کی وجہ سے انجریز ہوئیں۔ یہ کھیل کا حصہ ہے کسی بھی کھلاڑی کو کسی بھی وقت انجری ہوسکتی ہے۔

مگر کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھیں۔انجری کھیل کا حصہ ہے، کھلاڑی کی فٹنس کا خیال رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنے بینچ سٹرنتھ کو زیادہ سے زیادہ موقع دیں۔ جب بھی آپ کا کوئی بڑا کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے، تو اس کا نقصان ہوگا۔مجھے پوری امید ہے کہ رضوان بہت جلد فٹ ہو جائیں گے۔ اگر ہم نے مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہوگا تو مختلف کمبی نیشن چیک کریں گے لیکن کوشش ہوگی کہ زیادہ وہی کمبی نیشن استعمال کریں جو ورلڈکپ میں استعمال کرنا ہے۔

میں پچھلے تین سال سے کپتان ہوں لیکن ٹیم کی بونڈنگ اچھی رہی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ شکست کی وجہ سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹیم کی آپس میں نہیں بن رہی ۔میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں تو میری خیال سے ٹیم کی آپس میں اچھی بانڈنگ ہے۔

مزیدخبریں