لاہور رنگ کی چھٹی سالگرہ ،سیاسی  وسماجی شخصیات  نے  بلند صحافتی معیارکوسراہا

لاہور رنگ کی چھٹی سالگرہ ،سیاسی  وسماجی شخصیات  نے  بلند صحافتی معیارکوسراہا

لاہور: لاہور رنگ کی چھٹی سالگرہ ،سیاسی  وسماجی شخصیات  نے  بلند صحافتی معیارکوسراہا۔

تقریب میں موجود سیاسی اور سماجی شخصیات نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان اور  ایم ڈی  پروفیسر عبدالخالق سے ملاقات کی اور صحافت میں نئی جدت کو متعارف کرانے پر لاہور رنگ کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پرمنسٹر عظمی بخاری  نے کہاکہ  لاہور رنگ نے بڑے تھوڑے عرصے میں مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرکے ایک منفرد مقام  بنایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ  لاہور رنگ کی ٹیم نے ہمیشہ مثبت تنقید کی ہے اوراسی وجہ سے اداروں کواپنی  غلطیوں اور کوتاہیوں کو ٹھیک کرنے میں مدد ملی۔

سیکرٹری اطلاعات ونشریات احمد عزیز تارڑ نے بھی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ لاہور رنگ کی  اصلاحی رپورٹنگ کی وجہ سے یہ چینل جلد عوام میں مقبول ہوگیا۔ 

معاون خصوصی وزیرا علی پنجاب ذیشان ملک نے بھی  چیئرمین اور ایم ڈی سے ملاقات کی  اور کہا کہ  آپ کے وژن کی وجہ سے لاہوریوں کو ایک منفرد نیوز چینل دیکھنے کو ملا۔  جس نے ان کے مسائل کی نشاندھی کے ساتھ ساتھ حل بھی نکالا۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے بھی لاہور رنگ کا دورہ کیا اور کامیابی کے چھ سال پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہاکہ میری دعا ہے کہ چینل لاہور رنگ  دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔


اس کے علاوہ اعلی سرکاری افسران ، سماجی وسیاسی شخصیات نے بھی  لاہور نگ کی سالگرہ پر مبارک باد دی اور  مزید بہتری کی تجاویز دیں۔