کراچی :سابق کرکٹر ثنا میر کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کی سفیر مقررکرنے کا اعلان کیاگیاہے۔
ثنا میر نے 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی ہے اور اب وہ 10 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی نگرانی کریں گے جہاں دونوں فائنلسٹ بنگلہ دیش میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
سابق کپتان ویمن ٹیم ثنامیر نے آئی سی سی کی جانب سے سفیر بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کی سفیر بننا میرے لیئے اعزاز ہے۔