پیپلز پارٹی   صحافیوں  کی پلاٹس کے حوالے سے یا پریس کلب کے گرانٹس کے متعلق سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی: سعید غنی

04:54 PM, 24 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کاکہنا ہےکہ   پیپلز پارٹی   صحافیوں  کی پلاٹس کے حوالے سے یا پریس کلب کے گرانٹس کے متعلق سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔  سعید غنی نے  کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ      پیپلز پارٹی   صحافیوں  کی پلاٹس کے حوالے سے یا پریس کلب کے گرانٹس کے متعلق سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔

 پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سہولتیں فراہم کی ہیں، ہم چوتھی بار منتخب ہوکر آئے ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت خاص طور پر صحافی بھائیوں کی پلاٹس کے حوالے سے یا پریس کلب کے گرانٹس کے متعلق سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو نئے ممبران ہیں 700 کے قریب ہیں ان کو پلاٹس نہیں ملنے کا معاملہ ہے تو ان کو زمین سندھ حکومت الاٹ کرے گی، میری یہ کوشش ہوگی کہ میں وزیر بلدیات رہوں اور میرے دور میں ہی یہ سب کام ہوجائے، وزراتوں میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، میری کوشش ہوگی یہ کام جلد از جلد مکمل ہوجائے، باقی تمام مسائل سیکنڈری ہیں۔
 اس کے علاوہ ہم یہ چاہیں گے کہ آپ کے شعبے میں کام کرنے والے دوستوں کے زندگی کے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ یہ بات کسی بھی انسان کے لیے بنیادی ہوتی ہے کہ جب تک وہ گھر اور بچوں کے مسائل سے آزاد نہیں ہوتا تب تک وہ اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کرسکتا، جب ہم بچوں کے تعلیم و دیگر مسائل سے نہیں نکلیں گے تو صحافی صحافت نہیں کریں گے بلکہ کچھ اور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں، صوبہ سندھ پاکستان کا صوبہ ہے، وزیر اعظم کو یہاں آتے رہنا چاہیے۔

مزیدخبریں