شارجہ :شارجہ میں بارش کے پانی میں سیوریج کے ملاپ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔موسلادھار بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے متعدد علاقوں میں انسانی صحت سے متعلق مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔
خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں ماہرین صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ گھروں میں نلکے کا پانی استعمال نہ کریں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی میں سیوریج کے ملاپ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے اسپتال تیار کیا گیا ہے ، حکومت کا کہنا ہے کہ شارجہ کے متاثرہ علاقوں میں جلد زندگی مکمل بحال کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد کئی علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئے تھے۔