کراچی :کراچی میں ٹریفک کی روانی بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ بلدیہ انسداد تجاوزات کا روزانہ آپریشن کرے گی۔میئر کراچی نے اس کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہر میں ٹریفک جام کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
مئیر کراچی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ ہفتہ وار انسداد تجاوزات آپریشن کرے گی، صدر، لائٹ ہاؤس، ایم اے جناح روڈ اور بولٹن
مارکیٹ سے آپریشن کا آغاز ہوگا، آئی آئی چندریگر روڈ، نمائش، ایمپریس مارکیٹ اور کھارادر میں بھی آپریشن ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ سڑک پر کیبن، ٹھیلے، پتھارے اور دکانوں کے باہر سے سامان ہٹایا جائے گا، بلا امتیاز انسدادِتجاوزات کارروائیاں پورے ہفتے جاری رہیں گی۔ پہلے ساؤتھ، پھر ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں کارروائی کی جائے گی۔