اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خلاف احتجاج کا معاملہ،  گوگل نے  مزید20ملازمین برطرف کردیے

03:55 PM, 24 Apr, 2024

نیویارک : اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خلاف احتجاج کے معاملے میں   گوگل نے  مزید20ملازمین برطرف کردیے ہیں۔
گوگل ملازمین کے ایک گروپ کے نمائندگان  کاکہنا ہے کہ  اب تک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ اور وحشیانہ اقدامات کرنے والے ملک اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے والے گوگل کے 50 سے زائد ملازمین کو کمپنی سے نکالا جا چکا ہے۔

گوگل کے ملازمین کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے اسرائیلی پراجیکٹ نیمبس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے،گوگل اور ایما زون نے اسرائیل سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی اور نگرانی سے متعلق پراجیکٹ کے معاہدے پر 2021 میں دستخط کیے تھے۔

اس پراجیکٹ کے خلاف گزشتہ ہفتے ملازمین نے گوگل کے نیویارک اور کیلیفورنیا کے دفاتر میں دھرنا دیا تھا، جس پر کمپنی کی جانب سے پولیس کو طلب کیا گیا۔ گوگل نے گزشتہ ہفتے 30 ورکرز کو فارغ کیا تھا، جبکہ 23 اپریل کی شب مزید 20 ورکرز کو ملازمتوں سے نکال دیا گیا۔

مزیدخبریں