آج کل ٹی وی ڈراموں میں  رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے: نعمان اعجاز 

 آج کل ٹی وی ڈراموں میں  رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے: نعمان اعجاز 

کراچی : پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کاکہنا ہے کہ   آج کل ٹی وی ڈراموں میں  رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔  نعمان اعجاز  نے    ایک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی ۔ نعما  ن اعجاز نے انٹرویو  میں کہاکہ   آج کل ٹی وی ڈراموں میں  رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ  کرداروں کو اتنا منفی دکھایا جارہا ہے کہ اس کا اثر ہمارے معاشرے پر ہورہا ہے، جب کوئی چیز دیکھتے ہیں تو نہ چاہتے ہوئے اس کا اثر انسان کے شعور پر ہوتا ہے۔سینئر اداکار نے کہا کہ جو بات سمجھنے کی ہے لوگ اس کو نہیں سمجھ رہے، جس ڈرامے کو سب سے زیادہ منفی دکھایا جاتا ہے اسے ہی سُپر ہٹ کردیا جاتا ہے، معاشرے میں منفیت پھیل گئی ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر  مجھے سینسر بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا جائے تو  میں تمام پاکستانی ڈرامے بند کر دوں گا کیونکہ آج کل کے ڈراموں میں کوئی معنی خیز کہانی نہیں ہوتی بلکہ ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔
اپنی مثال دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ جن ڈراموں کا حصہ بنتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ناظرین اس ڈرامے کو دیکھ کر کوئی سبق سیکھیں، اگر ڈرامے میں مثبت بات نہیں ہوتی تو وہ ان ڈراموں کا حصہ نہیں ہوتے۔سینئر اداکار نے معذرت کرتےہوئے کہا کہ لوگ اب تک یہ نہیں سمجھ پائے کہ نیشنل ٹی وی کسے کہتے ہیں، اس نیشنل ٹی وی کچھ آداب ہیں، ہمارا پورا سسٹم کرپٹ ہے، اسے ٹھیک کرنے کے لیے کتنی نسلیں برباد کرنی پڑیں گی؟

اداکارز نے کہا کہ پاکستان میں کوئی کلچر نہیں ہے، لوگ اپنے اردگرد اتنی زیادہ منفیت دیکھ رہے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ اگر سب منفی ہے، تو منفی ہو جاؤ۔

مصنف کے بارے میں