لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ے فواد چودھری کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کی سٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی،عدالت نے فواد چودھری کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔
فواد چوہدری کی ویڈیو لنک سے متعلق درخواست کے فیصلے کے بعد حفاظتی ضمانت کی 7 دن کی مدت شروع ہوگی۔
عدالت نے حکم دیا کہ فواد چوہدری کی ویڈیو لنک سے متعلق درخواست کے فیصلے کے بعد حفاظتی ضمانت کی 7 دن کی مدت شروع ہوگی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آپ 18 تاریخ کے بعد چیف جسٹس کے پاس پیش نہیں ہوئے؟ جس پر ایڈوکیٹ احسن بھون نے جواب دیا کہ ہم آج چیف جسٹس کے پاس پیش ہوئے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جلد سماعت کی درخواست دائر کریں۔
جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس انسداد دہشتگری عدالت کے کیسز میں کوئی آڈر نہیں کر سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے، عدالت تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں کی توسیع کا حکم دے۔
بعد ازاں عدالت نے فواد چودھری کی درضخواست منظور کرتے ہوئے 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔