عدلیہ میں مبینہ مداخلت: بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں

12:53 PM, 24 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائیکورٹ بار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں۔

درخواست میں بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی،استدعا  کی گئی  ہے  وفاقی حکومت کا قائم کردہ کمیشن کالعدم قرار دیا جائے۔


درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں، عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزیدخبریں