کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے دوران 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 54 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 414 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 72 ہزار سے اوپر ٹریڈ ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ اس مہینے اپریل میں مارکیٹ میں 100 انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا ہے۔اپریل کے آغاز پر انڈیکس 67 ہزار کی سطح پر تھا جو اب 72 ہزار 400 سے زائد پر ٹریڈ ہوا ہے۔
دوسری جانب آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 38 پیسے کا تھا۔