سیلاب، آگ اور دہشتگردی جیسے معاملات کے لیے ٹیسٹ کیا گیا ہنگامی الرٹ سسٹم ناکام

08:51 PM, 24 Apr, 2023

مانچسٹر: برطانیہ میں سیلاب، آگ اور دہشتگردی جیسے معاملات کے لیے ٹیسٹ کیا گیا ہنگامی الرٹ سسٹم ناکام قرار دے د یا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سسٹم موبائل فون پر میسج اور آوازکے ساتھ 10 سیکنڈ تک بیھجا گیا تھا۔موبائل نیٹ ورک تھری صارفین نے الرٹ نہ ملنے پر حکومتی منصوبےکو ناکام قرار دے دیا۔

ترجمان موبائل فون نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ سسٹم کی خرابی دور کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں