اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے اگر آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کے خوف، بچوں اور بیگمات کے مشورے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا تو یہ اب ہم ہونے نہیں دیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعت کا پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ ’جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا‘.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو، قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، اسی لیے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے. مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ آئین اور عدل جب فارن ایجنٹ، داماد، بیگمات، بچوں، ساس کے مشورے کی نذر ہو جائے تو ملک کو عمران خان جیسے فتنے، چور، جھوٹے، مہنگائی اور بے روزگاری بھگتنا پڑتی ہے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہو ں گے۔