لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چودھری کی خواہش پر انہیں ایم پی اے کا ٹکٹ نہیں دے سکتا۔ یہ قومی مفاد کے خلاف ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ فواد چودھری کی خواہش تھی کہ انہیں پنجاب میں ٹکٹ دیا جائے لیکن ملک خواہش پر نہیں چلتے۔ لیڈر میں ہوں اور قومی مفاد بھی وہ ہوگا جو میں سمجھوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کوئی اور لیڈر بنے گا تو وہ قومی مفاد کی اپنے مطابق تشریح کرلے لیکن ابھی تو جو میں چاہوں گا وہ ہی ہوگا۔