پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھائیں گے: حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی 

06:37 PM, 24 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : شہری پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ہوجائیں تیار ،پاکستان اور آئی ایم ایف کا درمیان مذاکرات کے چار دور مکمل ہو گئے۔آئی ایم ایف کے ساتھ فیول سبسڈیز ختم کرنے پر اتفاق  ہوا ہے جس کے بعد تیل اور بجلی کی قیمت میں بھی اضافے   کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں پاکستانی وفد کا دورہ واشنگٹن اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات  کے چار دور مکمل ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق  کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا تکنیکی مذاکرات منگل سے شروع کرنے پر اتفا ق کیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل لیول مذاکرات کے بعد ڈیٹا سامنے آئے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ فیول سبسڈیز ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔

مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری،معاشی اصلاحات پر عمل درآمد پر بھی اتفاق رائے ہوا  ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول سبسڈیز ختم ہونے سے  پیٹرولیم مصنوعات  اور بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا آج واشنگٹن میں پریس کانفرنس کریں گے  جس میں آئی ایم سے مذاکرات کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔

مزیدخبریں