اسلام آباد: عمران خان کی حکومت کی ایک کے بعد ایک کرپشن کی کہانیاں سامنے آنے لگی ۔ درآمد شدہ گاڑیوں سے متعلق 5 ارب روپے کا اسکینڈل بھی سامنے آگیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اٹھادیا۔
نیو نیوز کے مطابق عمران خان کی حکومت نے مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے ایم جی موٹرز کو 5 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی نے سنگل پوائنٹ ایجنڈے پر اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں عمران خان کی حکومت کے اس سکینڈل پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایم جی موٹرز کے مالک جاوید آفریدی نے تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی تحقیقات عدالت، پی اے سی اور دیگر فورمز کے لیے تیار ہیں ۔ ہمیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ ثابت کریں گے کہ تمام لین دین بالکل قانونی اور درست ہے ۔ سچائی کو غالب آنے دیں ورنہ آپ بھی پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے خلاف سازش کا حصہ ہیں۔