لاہور : بیوروکریٹ احد چیمہ 3 نے سال قید کاٹنے اور مسلسل تحقیقات کا سامنا کرنے کے باعث سول سروس سےمستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں وفاق میں کوئی عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔
نیو نیوز کے مطابق احد چیمہ گزشتہ 13 دنوں سے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں غیر رسمی طور پر کام کر رہے تھے۔احد چیمہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف سلطانی گواہ بننے سے انکار کیا تھا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے احد چیمہ نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی ہے۔ احد چیمہ اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ شہباز شریف سے ملنے آئے۔ معروف بیوروکریٹ احد چیمہ نے سرکاری نوکری چھوڑنے کی وجہ بتادی ۔
احد چیمہ نے وزیر اعظم سے ملاقات میں نیب کی حراست اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کو وجہ قرار دیا۔ احد چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم آفس سمیت کہیں بھی سرکاری منصب یا عہدہ قبول نہیں کرسکتا۔