وزیراعظم شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ

03:36 PM, 24 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت دیل کا دورہ کیا اور جیل انتظامیہ سے ملاقات میں قیدیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور اردلی سمیت جیل انتظامیہ سے ملاقات کی اور قیدیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 
واضح رہے کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار لاہور کا دورہ کر رہے ہیں اور نجی مصروفیات سے بھرپور دن گزارنے میں مصروف ہیں۔ 
وزیراعظم اپنی بیٹیوں کے گھر جائیں گے اور ماڈل ٹاﺅن میں عزیز و اقارب سے ملاقاتوں کے بعد جاتی امراءکا دورہ بھی کریں گے جہاں اپنے والدین، بھائی عباس شریف اور بھابھی کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دیں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بھی وزیراعظم سے آج لاہور میں ملاقات کرے گی جس میں حکومتی امور اور پنجاب کی صورتحال زیر بحث آئے گی جبکہ وفاق کے آئندہ اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں