پاکستان کیلِے بڑا اعزاز، اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نوبل امن انعام کیلئے نامزد

02:27 PM, 24 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کیلِے بڑا اعزاز ، غیر سودی قرضوں کے ذریعے لاکھوں گھرانوں کو غربت سے باہر نکالنے کی کوشش کرنے والے   مائیکروفنانس پروگرام اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو  نوبل امن انعام 2022 کیلئے نامزد کرلیا گیا۔

خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ڈاکٹر امجد ثاقب نے  نوبل امن انعام 2022 کیلِے منتخب ہو کر وطن عزیز کا نام فخر سے بلند کردیا ۔
 ڈاکٹر امجد ثاقب پاکستان کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد کے ایک گاؤں سے  ہے، انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور  سول سروسز افسر کے طور پر اپنی انتظامی صلاحیتوں کو منوایا۔



 ڈاکٹر امجد ثاقب نے نیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  نوبل انعام کی نامزدگی پر خوشی ہے  لیکن  ساری خدمات صرف رضائے الہی کیلئے انجام دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  جب غربت کے مسئلے کی  سنگینی کا احساس ہوا تو  اپنی زندگی دوسروں کی غربت کے خاتمے کے لیے وقف کردی۔ڈاکٹر امجد ثاقب کا ماننا ہے کہ  ایثار اور قربانی ہو، بھیک اور گداگری نہ ہو تو خوبصورت معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

مزیدخبریں