مظفرآباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اورچئیرپرسن پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے۔ مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر آج ہم کشمیری احتجاجا ًیوم سیاہ منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سرینگر کے موقع پر مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مودی کے دورے موقع پر ہزاروں فوجی اہلکار اور سنائپ شوٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جیل کا سماء ہے لیکن بھارتی مظالم کے باوجود ہم اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ سرینگر میں شارپ شوٹر، پولیس اور سی سی ٹی وی کیمرا لگائے گئے ہیں جبکہ کشمیریوں کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔چیرمین پیس اینڈ کلچر نے کہا کہ آرٹیکل 73 کا خاتمہ کرکے کشمیریوں سے انکا حق چھینا گیا ، کشمیری مودی قاتل کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور اقوام عالم کو کشمیریوں کی آواز سننی چاہیے۔