نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر ، وزیراعظم آزاد کشمیر کا یوم سیاہ منانے کا اعلان

10:12 AM, 24 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

مظفر آباد: بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر  وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس  نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔،

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اس دن یوم سیاہ منائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اسلام آباد میں موجود کشمیری شاہراہ جمہوریت پر بھر پور احتجاج کریں گے۔

سردار تنویر الیاس کا کہناہے ہندوستان اکھنڈ بھارت کےخواب دیکھ رہا ہے،مودی سن لے کشمیری ہندوستان کی تمام چالوں سے واقف   ہیں، کشمیری  قابض بھارتی فوج کو مقبوضہ وادی سے نکال کردم لیں گے۔عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا چاہیے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ  بھارتی تسلط میں کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ  ہے۔

مزیدخبریں